8دن میں 24ہزار شکایتی کالز کرنیوالا جاپانی بزرگ گرفتار

ٹوکیو(میڈیا92نیوز آن لائن) جاپان میں ایک کمپنی کو ہزاروں شکایتی کالز کرنے پر عمر رسیدہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق کمپنی کو ٹال فری نمبر سے کالز کی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں 71 سالہ اکیتوشی نامی شخص ایک کمپنی کیلئے درد سر بن گیا، اس نے کمپنی پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور اس کیلئے 8 دن میں 24 ہزار کالز کر ڈالیں۔

مسلسل کالز سے تنگ آ کر کمپنی نے شکایت کر دی جس پر پولیس نے اکیتوشی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ٹول فری نمبر سے کمپنی کو بیسیوں کالز کیں جبکہ جاپانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کالزکی تعداد 24 ہزار ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ بوڑھے افراد پر مشتمل ہے جس کے سبب ملک میں معاشرتی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، بزرگ افراد ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے جسم پر مکمل کنٹرول نہ ہونے کے سبب ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں جس سے ان کی اپنی زندگیوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ جاپانی ریلوے آپریٹرز نے بھی بزرگ افراد کی جانب سے بڑھتے تشدد کی متعدد شکایات درج کروائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …