جنوبی افریقا کے سابق اسٹار کرکٹر جونٹی رہوڈزکی پاکستان آمد

(میڈیا92نیوز آن لائن) جنوبی افریقا کے سابق اسٹار کھلاڑی جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان ایمرجنگ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں۔
اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور جونٹی رہوڈز ترین کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو ترین اکیڈمی لودھراں میں فیلڈنگ ٹپس دیں۔
جونٹی روہڈز کی قیادت میں تین روزہ ٹریننگ کیمپ میں جنوبی پنجاب کے 30 ایمرجنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی کیمپ میں شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ جونٹی رہوڈز جنوبی افریقا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 245 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں اور وہ اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …