شوگر اور کرپٹ مافیا مجھے تحریک انصاف سے نہیں نکال سکتا: حامد خان کا شوکاز پر جواب

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے معطل ہونے والے رکن حامد خان نے اپنے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا۔

جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی مفاد پرست، زمینوں پر قبضہ کرنے والا، شوگر اور کرپٹ مافیا انہیں پارٹی سے نہیں نکال سکتا اور اپنی ممبرشپ کے تحفظ کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائیں گے۔

یاد رہے کہ 2 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے سینئر و ناراض رہنما حامد خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق حامد خان نے میڈیا میں پارٹی پر غلط الزام لگائے اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کیخلاف بیان بازی پر حامد خان کی رکنیت معطل کر دی شوکاز کے جواب میں حامد خان نے مزید کہا کہ "پارٹی میرے لیے سب کچھ ہے، میں نے پارٹی کو بہت وقت دیا اور واضح کرتا ہوں کہ پارٹی کسی حالت میں نہیں چھوڑوں گا۔”

حامد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے پارٹی ورکرز کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور یہ کہ ان کی آواز پارٹی ورکرز کی آواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …