جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)حکومت نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون کی جانب سے جاری کیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کی منظوری دی۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم کو ارسال صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 175 اور 177 کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد کے تقرر کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت 20 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، نو منتخب چیف جسٹس 21 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …