ہمایوں سعید کاگونگابہرا فین

(میڈیا92نیوزآن لائن) ہمایوں سعید،عدنان صدیقی اورعائزہ خان کی شاندار اداکاری پر مبنی پاکستان شوبزانڈسٹری کا ڈرامہ ’میرےپاس تم ہو‘ اس وقت سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں میں شمار کیاجارہاہے اورملکی تاریخ کے سب سے بہترین سیریل میں شامل ہوگیاہے۔
ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی ایک دوسرے کےحریف کے طور پراپنے ڈرامے کے کردار کوبخوبی نبھارہے اوردونوں کی بہترین اداکاری نےلوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہیں دوسری طرف لوگوں کی جانب سےبھی ڈرامے کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔
گزشتہ شب اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹویٹر اکاونت سے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اداکار عدنان صدیقی اپنے گھر کے باہر نظرآرہے ہیں اور اس موقع پر وہ ویڈیو پیغام میں بتاتے ہیں کہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی شہرت اس قدر ہے کہ ان کےپاس کھڑا ایک شخص جوکہ بظاہرقوت گویائی اورسماعت سے محروم ہے، وہ بھی ڈرامے کوبھرپور انجوائے کررہاہے۔
اس موقع پر عدنان صدیقی اس شخص کی جانب سب کو متوجہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ کچھ کہنا چاہاتا ہے جس وہ قوت گویائی سے محروم شخص ڈرامے کاایک سین پرفارم کرکے دکھاتا ہے اور بتایا ہے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ اس کا پسندیدہ ڈرامہ ہے۔
ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین ٹویٹر پر ڈرامے کے حوالے سےدلچسپ باتیں کرتے نظرآئے۔
اس سے قبل ڈرامے کے ایک ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ نے سوشل میڈیاپر طوفان برپا کردیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےڈرامے کے رائٹرخلیل الرحمان نامناسب الفاظ کےاستعمال پرپہلے ہی تنقید کی زد میں تھے، ایک مرتبہ پھرسوشل میڈیاصارفین کے عتاب کا نشانہ بن گئےجبکہ اداکار ہمایوں سعید کی ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ کی ادائیگی دیکھنے والوں کے دل میں گھر کر گئی۔
سرچ انجن گوگل پر’دو ٹکے کی عورت‘ لکھاجائے توسوشل میڈیاویب سائٹس پر موجود ویڈیوز، میمز،پوسٹس اورڈرامے سے متعلق جائزے بھی سرچ میں نظرآئیں گے۔
ناظرین کی جانب سےمشہور ہونے والےمکالمےکودھوکا دینے والےساتھی کےساتھ کیے جانے والا مناسب رویہ کے طور پر بھی دیکھا جارہاہے جبکہ سوشل میڈیاپرمزاح کاسامان بھی بن گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نےمشہور ڈائیلاگ پرمزاح کرتے ہوئے دلچسپ ردعمل کااظہار کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …