میٹرک، سالانہ امتحان کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع۔ اب سنگل فیس کے ساتھ 13 دسمبر تک داخلے بھجوائے جاسکتے ہیں۔ نئی تاریخ کا اطلاق تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔

سیکرٹری پنجاب بورڈ کمیٹیز آف چئیرمین کی جانب سے تمام تعلیمی بورڈز کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلے بھجوانے کی تاریخ میں 13 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ 16 سے 20 دسمبر تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلے بھجوائے جا سکتے ہیں اور ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے بھجوانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر ہے۔ نئی تاریخ کا اطلاق تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …