یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا اینڈکمیونی کیشن کے زیراہتمام فوٹو گرافی ورکشاپ کا انعقاد

معروف آرٹسٹ اورپروفیشنل فوٹوگرافر ٹمارا رابیر نے ویژول سٹوری ٹیلنگ پر تربیت دی

(میڈیا 92نیوز/ رپورٹ سبط اعوان سے)
ونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام فوٹو گرافی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ فلم اینڈ تھیٹر سنٹر میں ہونے والی ایک روزہ ورکشاپ میں بی ایس اور ایم ایس سی کے ایڈورٹائزنگ ، پی آر اور فلم میکنگ کے55 طلباوطالبات سمیت فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ معروف آرٹسٹ اورپروفیشنل فوٹوگرافر ٹمارا رابیر نے شرکا کو ویژول سٹوری ٹیلنگ کے بارے میں اہم پہلووَں پر رہنمائی دی اورعملی تربیت بھی فراہم کی۔

انکا کہنا تھا ہر تصویرخود میں ایک کہانی بیان کرتی ہے ۔ ڈین فیکلٹی آف میڈیا ڈاکٹر تیمور الحسن نے ورکشاپ کے کامیاب انعقادپرطلباوطالبات اورمنتظمین فہد انیس، مومنہ ابرار اوراقبال اکرم کی کاوشوں کو سراہا ۔ ورکشاپ کے اختتام پرڈاکٹر تیمور الحسن نے ٹمارا رابیر کو یوسی پی کا سووینیر پیش کیا ۔ اس موقع پرمہمان خصوصی اور فیکلٹی ممبران نے شرکا کو سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے

ڈین فیکلٹی آف میڈیا ڈاکٹر تیمور الحسن اور ٹرینرٹمارا رابیر فوٹو گرافی ورکشاپ کے اختتام پرطالبہ کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …