شہبازشریف نے پراپرٹیاں اپنی اہلیہ نصرت شہبازشریف کے نام سے بنارکھی ہیں

لاہور(رپورٹ:ذیشان علی + میڈیا92نیوز آن لائن)اثاثے منجمد کرنے کے احکامات ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے جاری کیے گئے،شہبازشریف حمزہ شہباز اور سلمان شہبازکے خلاف کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کی گئی ۔تمام تر تفتیش نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 اے اور 10 کے تحت کی گئیں۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ شہبازشریف نے پراپرٹیاں اپنی اہلیہ نصرت شہبازشریف کے نام سے بنارکھی ہیں۔ مکان نمبر 96ایچ دی کوپرآیٹوو ماڈل ٹاون سوسائٹی لمیٹڈ کا رقبہ 6کنال ہے، مکان نمبر 96ایچ دی کوپرآیٹوو ماڈل ٹاون سوسائٹی لمیٹڈ کا رقبہ 4کنال ہے، نشاط لاجز ڈونگا گلی ایبٹ آباد کا رقبہ نو کنال ایک مرلہ ہے، ماڈل ٹاون اور ڈونگا گلی میں واقع پرآپرٹیز نصرت شہبازشریف کے نام پر ہیں، ہری پور میں پیر سہاوا کے قریب کاٹج نمبر 23 کو سیل کرنے کے احکامات جاری ، ہری پور میں پیر سہاوا کے قریب ولا نمبر انیس کا رقبہ 6مرلہ ہے، ہری پور میں پیر سہاوا کے قریب خسرہ نمبر 371 کا پلاٹ بھی سیل کرنے کے احکامات جاری ،ہری پور میں واقع تینوں جائیدادیں شہبازشریف کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے نام ہیں ، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں کے اے بلاک میں واقع مکان نمبر 8/7 کا رقبہ 10 مرلہ ہے،لاہور: ڈی ایچ اے فیز فائیو میں کے اے بلاک میں واقع مکان نمبر 8/8 کا رقبہ 10 مرلہ ہے، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں واقع دونوں پراپرٹیز تہمینہ درانی کے نام ہیں ، تینوں نامزد ملزمان کے خلاف تحقیقات میں ثبوت سامنے آنے پر اثاثے منجمد کیے گئے، اثاثہ جات تب تک منجمد رہیں گے جب تک احتساب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کیا جاتا، نوٹیفکیشن کی معیاد پندرہ دن تک ہے ، پندرہ دن کے اندر نیب حکام احتساب عدالت سے رجوع کرینگے، حمزہ شہبازاور سلمان شہباز کے نام چنیوٹ میں واقع دو جائیدادیں بھی سیل کرنے کے احکامات جاری ، چنیوٹ میں واقع جائیداد کا 182کنال 7مرلہ 136سکوئرفٹ ہے، چنیوٹ میں واقع دوسری جائیداد کا رقبہ 209کنال 4مرلہ 136سکوئرفٹ ہے، حمزہ شہباز کی جوہر ٹاون لاہور میں واقع پانچ پانچ مرلہ کے 9 پلاٹ بھی سیل کرنے کے احکامات جاری، جوڈیشل کالونی لاہور میں واقع حمزہ شہبازشریف کے نام پر خریدے گئے ایک کنال سے زائد رقبہ کے چار پلاٹس بھی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …