عالمی انسداد بدعنوانی ڈے:تمام معروف سڑکوں و چوراہوں پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے

لاہور(رپورٹ :ذیشان علی +میڈیا92نیوز آن لائن) عالمی انسداد بدعنوانی ڈے کے حوالے سے نیب لاہور کی جانب سے شہر لاہور کی تمام معروف سڑکوں و چوراہوں پہ بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ کرپشن و بدعنوانی کیخلاف مختلف پیغامات پر مشتمل بینرز عوام کو بدعنوانی سے نفرت کیلئے قائل کرنیکی ایک سعی ہے۔

بینرز پہ ”شفاف پاکستان، نیب کیساتھ “کرپشن روکنے میں نیب کا ساتھ دیں’ جیسے پیغام آویزاں کئے گئے ہیں۔دیگر بینرز ‘بدعنوانی زلت تباہی و بربادی’ ؛ ‘رزق حلال کمانے والا محبوب’ ؛ ‘کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل’ اور ‘احتساب سب کیلئے’ جیسے نعروں پر مشتمل۔پوری دنیا میں 9 دسمبر عالمی انسداد بدعنوانی ڈے کے طور پہ منایا جاتا ہے جس میں مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

نیب لاہور آگاہی و تدارک ونگ کی جانب سے انسداد بدعنوانی ڈے کی تقریبات کا آغاز 3 ماہ قبل کر دیا گیا تھا۔پنجاب کے 21 اضلاع کے طلباءو طالبات کے مابین تقریری مقابلے، مضمون نویسی، پوسٹر پینٹنگز اور وال پینٹنگ کے مقابلے کروائے گئے۔نیب لاہورآگاہی و تدارک ونگ نے کمیونٹی کے مختلف طبقات و شعبہ جات کی مدد سے متعدد نوعیت کے پروگرامز کا اہتمام کیا۔

جن میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز میں "بدعنوانی کے معاشرتی زندگی پہ اثرات” کے عنوان سے سینکڑوں سیمینارز کا اہتمام شامل ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی نیب لاہور ایکسپو سینٹر، لاہور میں 5 دسمبر کو یوم انسداد بدعنوانی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کر رہا ہے جس میں مختلف طبقہ فکر کے حامل افراد کر مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …