وزیراعظم سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکریٹریز کی ملاقات

(میڈیا92نیوزآن لائن) وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکریٹریز نے ملاقات کی۔

وزیراعظم سے وفاقی سیکریٹریز نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین بھی موجود تھے۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 60 کی دہائی میں گورننس کے لحاظ سے مثالی سمجھا جانے والا ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا ہے، سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے لہٰذا اس کے لیے نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت (گڈگورننس) کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ وزیراعظم عمران خان کا ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی ترقی، کارکردگی اور خالصتاً میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں نہایت فرض شناسی اور ملک و قوم کی خدمت کے بھرپور جذبے کے تحت ادا کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے، ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے جہاں سیاسی لیڈرشپ نے وژن دینا ہے، وہاں بیوروکریسی نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے معیشت کے ہر شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اس استحکام کو مزید تقویت دینے کے لیے ضروری ہے کہ بیوروکریسی طرز حکومت اور عوام کی فلاح و بہبود کے ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ بہتر طرز حکومت کے حوالے سے وفاقی بیوروکریسی مثال قائم کرے اور اپنی توانائیاں اور تجربہ ملک و قوم کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبودکے لیے برؤے کار لائیں اس موقع پر سیکریٹریز نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردارادا کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے ساتھ ساتھ وفاقی بیورو کریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …