شہزاد اکبر کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور داخلہ کا چارج بھی مل گیا

(میڈیا92نیوزآن لائن) وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب کے ساتھ امور داخلہ کے لیے بھی معاون مقرر کردیا ہے۔

شہزاد اکبرکی ازسرنو تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 20 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کیا تھا۔

عمران خان نے الیکشن سے قبل احتساب کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اور احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ یاد رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق اسپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور انہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …