ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے

لاہور(رپورٹ:ذیشان علی +میڈیا92نیوز آن لائن)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور اے سی سٹی تبریز مری کے دورے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کا تحصیل سٹی و رائیونڈ اور اے سی سٹی تبریز مری کا تحصیل سٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ۔

افسران نے سروس سنٹرز میں انتظامی امور کا جائزہ لیا۔سنٹرز میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔سنٹرز میں کمپیوٹر سیکشن کو چیک کیا۔ریکارڈ اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا۔سروس سنٹرز میں آئے ہوئے سائلین سے انتظامات اور انتظامیہ کے برتاو¿ کے بارے میں دریافت کیا۔سائلین نے تسلی بخش جوابات دئیے۔

افسران نے سنٹرز میں تعینات ملازمین سے بھی بریفنگ لی، ان سے کام کے متعلق پوچھا۔افسران نے زیر التوا کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت کی۔سنٹرز انچارج اور ملازمین کو سائلین سے اچھا برتاو¿ رکھنے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔افسران نے سنٹرز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …