پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، دن کے آغاز پر ہی 450 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 450 پوائنٹس اضافے کے بعد 39 ہزار 740 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد نئے ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کے دن بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ ایک گھنٹے بعد 100 انڈیکس میں مزید 250 یعنی کل 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

100 انڈیکس میں 39 ہزار کی سطح گزشتہ ہفتے عبور ہوگئی تھی اور یہ 8 ماہ بعد ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 13 سو 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ جمعے کے روز 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 287 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا، مارکیٹ میں 1.73 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 61 ارب روپے رہی۔ کاروبار میں تیزی کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 264 ارب روپے اضافے سے 7511 ارب روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …