تاجر تنظیمیں ایف بی آر اور شیڈول بنکوں کے درمیان صارفین کی معلومات اور اکاﺅنٹس کی تفصیلات کے تبادلے پرشدید برہم

لاہور(رپورٹ:-ذیشان علی + میڈیا92نیوز آن لائن)تاجر تنظیمیں ایف بی آر اور شیڈول بنکوں کے درمیان صارفین کی معلومات اور اکاﺅنٹس کی تفصیلات کے تبادلے پرشدید برہم ، تفصیلات کے مطابق شیڈول بینکس نے اپنے اکاﺅنٹس ہولڈر کی تفصیلات ایف بی آر کو دینے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔کمرشل بنکوں نے ایف بی آر کو شہریوں کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔یومیہ پچاس ہزار یا ماہانہ 10لاکھ روپے نکلوانے یا ایک کروڑ روپے جمع کروانے یا ماہانہ اڑھائی لاکھ روپے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی یا5لاکھ روپے سے زائد سالانہ نفع حاصل کرنے والوں کی تفصیلات سے فراہم کی جائیں گی۔ کمرشل بنکوں سے تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور چیف ایگزیکٹو کے درمیان27نومبر کو کراچی میں معاہدہ طے پایا گیا، معاہدہ میں بنکوں کی جانب سے عدالت میں پٹیشنرز واپس لینے پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی، معاہدے کے مطابق یومیہ 50ہزار یومیہ یا ماہانہ 10لاکھ روپے نکلوانے یا ایک کروڑ روپے جمع کروانے یا ماہانہ اڑھائی لاکھ روپے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی یا5لاکھ روپے سے زائد سالانہ نفع حاصل کرنے والوں کی تفصیلات سے فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …