مہنگائی کی ماری عوام کے لئے بالخصوص تنخواہ دار طبقہ کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی

لاہور(رپورٹ :ذیشان علی +میڈیا92نیوز آن لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت کے اتوار بازار شہریوں کو سرکاری نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی میں ناکام ہو گئے، مہنگائی کے مارے عوام کے لئے بالخصوص تنخواہ دار طبقہ کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی، اتوار بازاروں میں گراں فروشی کا راج قائم رہا،70روپے فی کلو پیاز،100روپے کلو فروخت ہوا۔

لہسن چائنا 245روپے کلو کی بجائے 300روپے فی کلو فروخت کیا گیا، ٹماٹر بدستور مہنگائی کی بلندیوں پر فائز رہا۔شادمان اتوار بازار میں مہنگائی کے مارے عوام کیلئے پیٹ بھرنا بھی مشکل ہو گیا۔ سبزیوں کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئے۔ منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیاز 75 روپے کے بجائے 100 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ لہسن کی سرکاری قیمت 255 جبکہ فروخت 300 روپے فی کلو ہو رہی ہے۔ خریداری کے لئے شہریوں کو مایوس کا سامنا ہے۔سبزی کے علاوہ سرخ مرچ کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔ مرچ کا سرکاری ریٹ 325 روپے مقرر کیا گیا ہے لیکن دکاندار 520 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

لاہور شادمان بازار میں سبزیوں کی قیمتیں خریداروں کی پہنچ سے باہر ہو گئیں، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سب کچھ مہنگا ہو گیا۔ پریشان شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔گوشت اور دالیں تو پہلے ہی مہنگی تھیں، اب تو سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، غریب آدمی کھائے تو کیا کھائے۔

سبزیوں کی سپلائی سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بحران پیدا ہوجاتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ جاری کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد میں بھی ناکام ہوچکی ہے۔ کریلے 50 پالک 22 روپے کلو فروخت، لاہور کے تمام اتوار بازارو ں سے بھی ریلیف غائب ہو گیا۔

سستی اشیاءکی خریداری کیلئے آئے شہری پریشان ہو گئے اور حکومت سے منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ خود ساختہ نہیں ہے بلکہ بڑھتی ہو ئی مہنگائی کا نتیجہ ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے

نے ان کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے اب حکومت سبزیوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کر کے انھیں ریلیف فراہم کرے۔ مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …