سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ: ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونامہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1464ڈالر ہو گئی جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا100روپے مہنگا ہو کر85200روپے جبکہ دس گرام سونا 85 روپے مہنگا ہو کر73045روپے کا ہو گیا

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر5پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.30روپے اور قیمت فروخت 155.40 روپے پر آگئی اسی طرح گزشتہ ایک ہفتے میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت فرخت 155.50روپے ہو گئی

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …