پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

(میڈیا92نیوزآن لائن) پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے باوجود صوبے میں خواتین کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ان 5 برسوں میں خواتین پر تشدد، عصمت دری، قتل اور تیزاب پھینکنے کے 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 2014 میں خواتین سے زیادتی کے 2 ہزار 281 ، 2015 میں 2 ہزار 618 اور 2016 میں 2 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح 2017 میں 2 ہزار 998 جب کہ سال 2018 میں 2 ہزار 937 خواتین سے زیادتی اور قتل کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق 2019کے 10 ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے تین ہزار 387 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ غیرت کے نام پر 149 خواتین کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، اسی عرصے میں تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …