کرایہ داری ایکٹ میں ترمیم عوام الناس کے لئے وبال جان بن گئی

لاہور(رپورٹ:ذیشان علی+ میڈیا92نیوز آن لائن) کرایہ داری ایکٹ میں ترمیم عوام الناس کے لئے وبال جان بن گئی بورڈ آف ریونیو کے شعبہ رجسٹریشن برانچ کے سٹاف نے کرایہ داری کی سیل ڈپو کو رجسٹرڈ کرنے کی بجائے اعتراضات کی بھرمار کر دی، شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج ، رجسٹریشن میں لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہونے لگے، میڈیا کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ میں ترمیم کے بعد بورڈ آف ریونیو کے شعبہ رجسٹریشن برانچوں کے سب رجسٹرار اور رجسٹری محرر کو اختیار دیدیا گیا ہے کہ وہ کرایہ داری کی ڈیڈ رجسٹرڈ کرے تاہم 9ٹاﺅنوں کے سب رجسٹرار اور رجسٹری محرروں نے کرایہ داری ڈیڈ کو رجسٹرڈ کرنے میں تعاون نہ ملنے پر اعتراضات کی بھرمار کر دی اور ایسے ایسے اعتراضات لگائے جا رہے ہیں جس سے کرایہ داری ڈیڈ تاخیر اور التوا میں پڑ چکی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں کو خواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری محمد عاطف، اسلم خان ، وقار شاہ ، نوید گھمن، تنویر شاہ نے الزام عائد کیا کہ کرایہ داری ڈیڈ کی رجسٹریشن کی آڑ میں رشوت طلب کی جا رہی ہے پیسے نہ دینے والے شہریوں کی کرایہ داری ڈیڈ پر اعتراضات جان بوجھ کر لگائے جا رہے ہیں ۔ممبر ٹیکسرز فوری نوس لیں، شہری محمد اختر بٹ، آغا نوید، شرجیل خان، مزمل جٹ اور ہمایوں شاہ نے آگاہی دی کہ یہاں تو سب رجسٹرار صاحبان کو کرایہ داری کے ملنے والے اختیار کی سمجھ بوجھ نہ ہے یا وہ جان بوجھ کر اسی معاملے پر عوام الناس کو تنگ کر رہے ہیں جن پر ان کے مقاصد بھی عیاں ہو چکے ہیں ممبر ٹیکسرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فوری نوٹس لیں اور معلوم کریں کہ ضلع لاہور میں کرایہ داری ڈیڈ کے کتنے کاغذات التوا میں ڈال دیئے گئے ، شہریوں کی جانب سے کرایہ داری ڈیڈ پر اعتراضات لگانے پر احتجاج زور پکڑ گیا ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت وصولی کی ڈیمانڈ کی روک تھام کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے بھی فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …