وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی کی ہدایت پرنظر انداز ضلعی انتظامیہ بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہو گئی

لاہور(رپورٹ:عامر بٹ سے + میڈیا92نیوز آن لائن ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی کی ہدایت پرنظر انداز ضلعی انتظامیہ بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہو گئی، این جی آر اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے شروع کی جانے والی پریکٹس ضلع لاہور میں بند کر دی گئی۔ ریونیو سٹاف کے عدم تعاون کے باعث بے نامی جائیدادوں کے مالکان محفوظ رہے

میڈیا کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایک طرف تو وزیر اعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی بے نامی جائیدادوں کے مالکان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں مگر دوسری جانب بیورو کریسی کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی پریکٹس وزیر اعظم کی ان کوششوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے مزیدم علوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ اور ایف بی آر کے اشتراک سے بے نامی جائیدادوں کے مالکان کا سراغ لگانے کی ناکام

کوششیں سب پر عیاں ہو چکی ہے اور کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی بے نامی جائیدادوں کے مالکان کا کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا اور ضلع لاہور میں بے نامی جائیداد کے کسی مالک کو منظر عام پر نہیں لایا جا سکا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریونیو سٹاف کی کثیر تعداد نے بے نامی جائیدادوں کے مالکان کو الٹا تحفظ فراہم کیا ہے اور خود محکمہ ریونیو کے سٹاف کی بے نامی جائیدادوں کی ایک لمبی فہرست کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے جو فارم دیئے گئے تھے اور جس رولز کے مطابق یہ پالیسی بنای گئی تھی

اس پر اتنی خامیاں اور بے نامی جائیدادوں کے مالکان کے لئے آسانی تھی کہ کسی بھی صورت اس کا تعین نہیں لگایا جا سکتا تھا ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی بے نامی جائیدادو ں کے مالکان کا سراغ لگانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کوئی بھی محکمہ بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے خاص کر ضلعی انتظامیہ اقدامات کرنے سے گریزاں ہے جس کا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …