پنجاب پولیس کے یونیفارم میں معمولی تبدیلی کر دی گئی ہے

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)پنجاب پولیس کے یونیفارم میں معمولی تبدیلی کر دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے جاتے جاتے پنجاب پولیس کے یونیفارم میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے جرابوں کا رنگ تبدیل کر دیا ہے۔حکومت نے 14 ماہ میں چوتھا آئی جی پنجاب بھی تبدیل کردیا

آئی جی عارف نواز نے پنجاب پولیس ڈریس ریگولیشن 2017 میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اولیو گرین یونیفارم میں اب جرابوں کا رنگ نیوی بلیو ہوگا۔ جرابوں کے رنگ کی تبدیلی کا مراسلہ پنجاب بھر کے افسران کو بھجوا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پہلے پنجاب پولیس کے یونیفارم کی طرح جرابیں بھی اولیو گرین تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …