کراچی: اسپتال کے آئی سی یو میں معذور مریضہ سے مبینہ زیادتی

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) نجی اسپتال میں معذورمریضہ سےمبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایاکہ وہ اپنی معذور اہلیہ کو طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال لائے جہاں وارڈ بوائے نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اہلیہ کو ڈاکٹرز کے کہنے پر آئی سی یو میں داخل کیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اہلخانہ کو واپس بھیج دیا اور کہاکہ اسپتال انتظامیہ مریضہ کا خیال رکھےگی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ صبح اسپتال آنے پر اہلیہ کو روتا پایا تو پوچھنے پر انہوں نے بتایاکہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی اور ویڈیو میں نظر آنے والے ایک وارڈ بوائے کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …