پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے لاہور کے عہدیداران کی ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان سے ملاقات

لاہور (رپورٹ:ذیشان علی + میڈیا92نیوز آن لائن )پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے لاہور کے عہدیداران کی ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان سے ملاقات ،جیلانی پارک ہیڈآفس میں چیئرمین پی ایچ اے ایمپلائز یونین چوہدری محمودالاحد ، صدر مشتاق بھٹی، چیف آرگنائزر محمد عارف،سرپرست ساجد امین تتلہ، جنرل سیکرٹری جمتازعلی خان، چیف کوآرڈی نیٹر فلک شیر پراچہ ، ڈپٹی چیئرمین سمیت پی ایچ اے ورکرز کے ہمراہ ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کو شہر لاہور میں تعیناتی پر مبارکباد اور پھول پیش کیے۔شہر لاہور کو سر سبز اور شاداب بنانے کیلئے مل کر کام کرنے سے ہی مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پی ایچ اے ایمپلائز یونین ورکرز کے مسائل کے حل اور ادارے کی بہتری کیلئے کام کریں۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان کی سربراہی میں ادارے کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے  مزدور طبقے کی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ مزدور طبقے کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق  کی پاسداری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان ادارے کو رول ماڈل بنانے کیلئے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سی بی اے یونین کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …