محکمہ مال کے پٹواریوں نے عوام الناس کی بڑی تعداد کو عذاب میں ڈال دیا،کوٹ خواجہ سعید کا پٹواری ریکارڈ سمیت غائب

لاہور(رپورٹ:ذیشان علی سے+میڈیا92نیوز آن لائن)معطلی کے بعد ریکارڈ لیکر بھاگنے کی روایت قائم،محکمہ مال کے پٹواریوں نے عوام الناس کی بڑی تعداد کو عذاب میں ڈال دیا۔محکمہ ریونیو کی انتظامی سیٹوں پر براجمان افسران پٹواریوں کی جانب سے ریونیو ریکارڈ اور شہریوں کی رجسٹری اور دستاویزات لیکر روپوش ہو جانے والی غیر قانونی پریکٹس کو ختم کروانے میں نا صرف بڑی طرح ناکام ہو چکے ہیں بلکہ سالہ سال سے جاری اس غیر قانونی پریکٹس کی روک تھام کیلئے کوئی بھی موثر اقدامات کرنے میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر پائے ہیں

شہریوں کی بڑی تعداد محکمہ مال کے اعلی افسران کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی ۔مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ریونیو کے با اثر پٹواریوں نے کرپشن ورشوت وصولی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات پر معطل ہونے کے بعد معطل کرنے والے آفسر سے بدلہ لینے کیلئے ریونیو ریکارڈ اور عوام الناس کی رجسٹری ودستاویزات لیکر بھاگ جانے کا غیر قانونی راستہ اختیار کر لیا ہے محکمہ مال کے اعلی افسران کی عدم توجہ کے باعث ریکارڈ لیکر بھاگنے کی اس پریکٹس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق اس وقت بھی پٹوار سرکل کوٹ خواجہ سعید پٹواری محمد افضل ریونیو ریکارڈ اور کروڑوں روپے مالیت کی سینکڑوں رجسٹری دستاویزات لیکر فرار ہو چکا ہے جس کے باعث کماھاں کے سینکڑوں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس محکمہ کے ذمہ دار افسران نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اسطرح پٹوار سرکل فتح گڑھ میں تعینات پٹواری شفاقت بھٹی بھی گزشتہ کئی دنوں سے ریونیو ریکارڈ اور شہریوں کی رجسٹریاں لیکر فرار ہوگیا۔

اس کے علاوہ پٹوار سرکل موضع جلو کے پٹواری رانا ارشد معطلی کے بعد ریکارڈ لیکر رو پوش ہو گیااور شہریوں کی بڑی تعداد ریکارڈ کی واپسی کی منتظر ہے جبکہ حسب حال محکمہ ریونیو کے اعلی افسران اس پر بھی خاموش ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریکارڈ لیکر بھاگ جانے کی اس روایت نے بہت عرصہ قبل ہی جنم لیا تھا اور محکمہ مال کی انتظامی سیٹوں پر براجمان افسران کو ایسی حرکت کرنے والے پٹواریوں کے خلاف کچھ اس انداز سے کارروائی عمل میں لانی چاہیے تھی کہ آئندہ کوئی بھی پٹواری ریکارڈ لیکر بھاگنے کی حرکت نہ کرتا تاہم محکمہ مال کے ذمہ دار افسران کی جانب سے مسلسل خاموشی اور لاپرواہی کے باعث اس غیر قانونی پریکٹس میں تیزی سے خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

یہاں یہ کہنا بے جانہ ہو گا کہ محکمہ ریونیو کے اعلی افسران کی خاموشی نے پٹواریوں کو اس راہ پر کامیابی سے چلنے کیلئے آمادہ کیا ہے۔تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید، فتح گڑھ اور جلو کے پٹوار سرکل کا ریکارڈ24گھنٹوں میں پٹوار خانہ میں موجود ہو گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات سالانہ درج ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …