بلوچستان کے زمینداروں میں زعفران کی قیمتی فصل لگانے کا رجحان

کوئٹہ(میڈیا92نیوز آن لائن) دنیا کی سب سے قیمتی فصل زعفران ہے جو بہترین زرمبادلہ کمانے کے اعتبار سے ریڈ گولڈ کے نام سے مشہور ہے۔ اس نقد آور فصل کی جانب بلوچستان حکومت سمیت زمینداروں کا رجحان روز بروز بڑھ رہا ہے۔بلوچستان کی بظاہر خشک زمین بے شمار وسائل سےمالا ہے جس کا سینہ مختلف اقسام کی نباتات کے لئے نہایت زرخیز ہے، انہی میں زعفران بھی شامل ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سطح سمندر سے بلند اور معتدل آب و ہوا والے علاقے زعفران کی کاشت کے لئے موزوں ترین ہیں جس کی ستمبر میں بوائی کے بعد نومبر میں فصل تیار ہوتی ہے جس کے لئے پھول کھلنے سے قبل ایک دوبارپانی دینا ہی کافی ہے۔اب مقامی زمیندارزعفران کاشت کی جانب راغب ہونےلگے ہیں، کوئٹہ، مستونگ، دشت سمیت دیگرعلاقوں میں کاشت ہونے والا زعفران معیار، رنگت، خوشبو اور ذائقے کے اعتبار سے دنیا کے کسی دوسرے خطے کے زعفران سے کم نہیں۔

دیگرخطوں کی نسبت بلوچستان کےزعفران میں ریشے بھی زیادہ پائے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت کی جانب سے رواں سال تقریبا 45 ہزار زعفران کے پودے زمینداروں میں تقسیم کئے گئے۔ایک کلو زعفران ڈیرھ لاکھ پھولوں سے حاصل ہوتا ہے، بلوچستان کے زعفران کی فی کلو قمیت 5 سے 6 لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …