گلبرگ میں شادی سے دو روز پہلے قتل ہونے والی لڑکی حرا کا قاتل پکڑا گیا

لاہور(رپورٹ:مسعود الٰہی + میڈیا92نیوز آن لائن )گلبرگ میں شادی سے دو روز پہلے قتل ہونے والی لڑکی حرا کا قاتل پکڑا گیا، پولیس نے ملزم کوموبائل فون ڈیٹا اور جی پی ایس لوکیشن ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

شادی سے دو روز پہلے قتل کی جانےوالی حراکے قتل کامعمہ حل ہوگیا، مقتولہ کا بہنوئی ہی اس کا قاتل نکلا، پولیس نے ملزم کو اس کے موبائل فون ریکارڈ اور لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کا احسن مقتولہ کو پسند کرتا تھا، اسے قتل کرنے ایمن آباد سے لاہور آیا، ملزم احسن نے وقوعہ کی شام حرا کو فون کرکے گھر کے پاس قریبی پارک میں بلایا، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے پہلے سے تیار منصوبے کے تحت مقتولہ کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم احسن سمیت دوملزم حراست میں ہیں، قتل سے کچھ دیر پہلے حرا نے ان دونوں رشتہ داروں سے طویل گفتگو کی اور میسجز کیے تھے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر مقتولہ کے والد اور کیس کے مدعی کوبھی شامل تفتیش کیا۔

دوسری جانب ملزم کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہ حرا کے گھر کے قریب کھڑاہے ہیں، پولیس کواب مقتولہ کے موبائل فون کے سائٹیفک تجزیئے کا انتظار ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی واقعہ کا نوٹس لے کرپولیس سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے، جس کے بعد 48 گھنٹے کے اندر ہی کیس کی گتھیاں سلجھائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …