ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 30 نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خدمات ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپرد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) شہر میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے 30 نئے مجسٹریٹ تعینات کئے جائیں گے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 30 نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خدمات ضلعی انتظامیہ لاہور کے حوالے کر دی گئی۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت نئے تعینات ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا نادر ہال ڈی سی آفس لاہور میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، ایس اے او شاہد محبوب، پی ایس او عاصم سلیم اور سپرنٹنڈنٹ اقبال شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ایس اے او شاہد محبوب کو فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔ایس اے او ان 30 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے نئے تعینات ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر پلان ترتیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ رابطے میں رہیں اورمیگا سٹورز اور دکانوں پر پرائس لسٹ کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر وزٹس کریںاور نیلامی کے عمل کی خود مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ سٹورز اور دکانوں پر آٹا، چینی اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور ریٹس پر خصوصی فوکس کریںاورگراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن عمل میں لائیں۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ جہاں گراں فروشی ہو جرمانے عائد کریںاورایف آئی آرز کا اندراج کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیںاورسرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام الناس کے ریلیف کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …