یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا اور اجوکا تھیٹر کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

لاہور (میڈیا92نیوز/رپورٹ‌ سبط اعوان سے)

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اور اجوکا تھیٹر کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب یوسی پی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈین یوسی پی میڈیا سکول ڈاکٹر تیمور الحسن ،اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر نروان ندیم،فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مفاہمت کے مطابق دونوں ادارے پرفارمنگ آرٹس اور تھیٹر کے فروغ کیلئے دو طرفہ تعاون اور اشتراک کو فروغ دیں گے۔ڈاکٹر تیمور الحسن اور شاہد ندیم نے اس موقع پر مفاہمتی یاداشت کا تبادلہ کیا اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اجوکا تھیٹرکے ڈائریکٹرز کو یوسی پی ٹی وی اور ایف ایم ریڈیو کے اسٹوڈیوز اور پروڈکشن ہاؤس کا بھی دورہ کروایا گیا۔ مہمانوں نے طلباوطالبات کے کام کے معیار اور میڈیا سکول میں جدید سہولیات و انفراسٹرکچرکے معیار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …