پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین نے 12 روز بعد دھرنا ختم کر دیا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی کی یقین دہانی پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین نے 12 روز بعد دھرنا ختم کر دیا۔ لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے انہیں دو ماہ کی مہلت دی ہے، جس کے تحت اتھارٹی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملازمین کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں۔

اس سے قبل ہال روڈ کے تاجروں نے 12 روز سے مال روڈ پر دھرنا دئیے بیٹھے پنجاب لینڈ اتھارٹی کے ملازمین پر دھاوا بول دیا تھا۔ تاجروں نے کرسیاں میز توڑ دیے، ٹینٹ اور فلیکس اکھاڑ پھینکے تھے۔ پولیس کی بھی جرات نہ ہوئی کہ وہ کسی بھی پارٹی کو روکے۔ تاجروں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود دھرنا ختم نہ کرنا ہٹ دھرمی ہے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے بھی پیمرا کو تحریری حکم جاری کردیا تھا کہ مال روڈ پر ہونے والے تمام دھرنوں اور احتجاجوں کو میڈیا کوریج نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …