ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے مسلمان حکومتوں سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے اور نوجوان الیاس کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(میڈیا 92 نیوزآن لائن) ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اس کی بے حرمتی کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔

انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان الیاس کو سراہتے ہوئے کہا کہ آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا، افسوس ہے کہ نہ میڈیا نے اسے اہمیت دی نہ ترکی کے سوا کسی مسلم ملک نے۔

مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اسکی بے حرمتی کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا۔افسوس ہے کہ نہ میڈیا نے اسے اہمیت دی نہ ترکی کے سوا کسی مسلم ملک نے

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اس اسلام دشمن اور ذلیل اقدام کی خبر پھیلنے میں بھی دیر لگی، مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف عالمی سطح پر قدم اٹھائیں اور اس نوجوان کو رہا کرائیں جس نے مسلمانوں کے دل جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …