نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 82 پیسے مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دسمبرکے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں جب کہ لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …