کمشنر لاہور آصف بلال کاغیر قانونی ٹرک پارکنگ پر چھاپہ ،سرکاری اراضی پر قابض ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے انتہائی قیمتی اراضی کو واہ گزار کروایا گیا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ نے جنر ل بس اسٹینڈ اور ٹرک اسٹینڈ کا دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیا اور مندرجہ ذیل اقدامات بھی کئے۔ذرائع کے مطابق سرکاری اراضی پر غیر قانونی ٹرک پارکنگ پر چھاپہ مارا گیا سرکاری اراضی پر قابض ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے انتہائی قیمتی اراضی کو واہ گزار کروایا گیا۔

جبکہ ٹرک مالکان ایسوسیا یشن کے تعاون سے ٹرک اسٹینڈ پر ڈسپنسری کے قیام اور تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری کر دیا گیا ہے۔جنرل بس اسٹینڈ مہر ہوٹل کے ارد گرد تجاوزات کا صفایا کرتے ہوئے تمام سامان کو ضبط کر لیا اور روڈ کو کلیئر کر دیا گیا۔اس کے علاوہ سٹنگ ہال لاری اڈا میں تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا ایڈمنسٹریٹر احمد رضا بٹ نے ٹھیکیدار کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور LWMCکو جلد از جلد صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …