Pakistani pedestrians walk past the Pakistan Stock Exchange (PSE) in Karachi on January 11, 2016. The benchmark PSE-100 index was down 32354.43 in mid-day trade. AFP PHOTO / Rizwan TABASSUM / AFP PHOTO / RIZWAN TABASSUM

کاروباری ہفتے کا پہلا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 827 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) :(18 نومبر 2019) کاروباری ہفتے کےپہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 827پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ9ماہ کی بلند ترین سطح38ہزار411پر بندہوئی۔
کاروباری ہفتے کےپہلے روزمارکیٹ کے آغاز سے شروع ہونے والی تیزی اختتام تک برقرار رہی۔ تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 38ہزار کا نفسیاتی ہندسہ عبور کرگیا۔ 827پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ9ماہ کی بلند ترین سطح 38ہزار411پربندہوئی۔
دن بھرمجموعی طور ہر390کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا-278کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 93کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ تیزی کے باعث آج ہنڈرڈ انڈیکس میں2 عشاریہ15فیصد کا اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح38,452 جبکہ کم ترین سطح 37,583ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک میں ڈالر4پیسےکی کمی سے 155.39سے کم ہوکر 155.35 پربندہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 155روپے 40پیسے پر مستحکم رہا۔ روپے کے مقابلے یوروکی قیمت172 روپے،برطانوی پاونڈ کی قیمت201 روپے جبکہ جاپانی ین ایک روپے44 پیسے، اماراتی درہم 42روپے35 پیسے جبکہ سعودی ریال کی قیمت41 روپے 35رہی۔
دوسری جانب سونا 450 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 85ہزار700روپے کی سطح پر آگیا۔ اسی طرح10 گرام سونے کی قیمت 386روپے کی کمی سے73ہزار474روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 10ڈالر کی کمی سے1459 ڈالر فی اونس کی سطح پرآگیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …