سٹاک مارکیٹ: 827 پوائنٹس کی تیزی، شیئرز کی مالیت 120 ارب بڑھ گئی

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست 827 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور مارکیٹ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لی تو اوسط کاروباری حجم 29 ماہ کی بلند ترین سطح کو چھو گئے۔

مارکیٹ 827 پوائنٹس کے اضافے سے 7 ماہ کی بلند ترین سطح 38 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جبکہ شیئرز کی مالیت میں 120 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آنے سے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سٹاک مارکیٹ 4 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …