شیخ رشید کو دل کی تکلیف، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ

راولپنڈی(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف کے سبب ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اس سے قبل ان کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنہ کیا گیا تھا۔

وزیرریلوے شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہو گئی، وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد لال حویلی پہنچے تو لوگوں سے ملاقات کے دوران سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر کو ہولی فیملی ہسپتال بھجوا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …