کوئٹہ اور پشاور میں ٹماٹر کی قیمت جوں‌ کی توں، 250 روپے فی کلو تک فروخت

کوئٹہ(میڈیا92نیوز آن لائن) ایران سے آنے کے باوجود بھی ٹماٹروں کی قمیت میں کمی نہیں آئی، جیب میں لال نوٹ نہ ہونے سے سرخ ٹماٹروں کی خریداری تاحال ناممکن ہے۔ پشاور اور کوئٹہ کی سبزی منڈی میں 2 سے اڑھائی سو روپے فی کلو ٹماٹر بک رہے ہیں۔

کوئٹہ کی سبزی منڈی میں ایرانی ٹماٹر پہنچ گئے، ایرانی سرخ سرخ گول مٹول ٹماٹر اب بھی 2 لال نوٹوں کے عوض فی کلو مل رہے ہیں، منڈی میں لوگ اپنی جیب کو دیکھ کر کلو آدھ کلو ہی خریدنے پر اکتفا کر رہے ہیں، ٹماٹروں کی قمیت میں کمی نہ آںے سے خواتین مسلسل پریشانی سے دوچار ہیں کیونکہ کچن کی ذمہ داری انکے کندھوں پر ہے۔

ٹماٹرکے نرخ آسمان پر ہونے کے باعث بہت سے شہری دھی استعمال کرنے پر مبجورہیں، سبزی فروشوں کا کہنا ہے دھی ٹماٹر کا نعم البدل نہیں ہو سکتی، لوگ کچھ انتطار کریں مقامی فصل آنے پر ٹماٹر سستے ہو جائیں گے۔

کوئٹہ کی سبزی منڈی میں ایرانی ٹماٹر پہنچنے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کو بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ ادھر پشاور میں بھی ٹماٹر 250 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے، ، شہر کی سبزی منڈیوں میں مٹر 150، پیاز 80، مرچ 110 اور کچالو 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …