قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر معطل پٹواری سرکاری ریکارڈ اور عوام الناس کی اصل رجسٹریاں دستاویزات لیکر روپوش ہو گیا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن نیوز)پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد نہ کرنے اور ریونیو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر معطل ہونے والا جلو کا پٹواری سرکاری ریکارڈ اور عوام الناس کی اصل رجسٹریاں دستاویزات لیکر رپورش ہو گیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے گذشتہ روز تحصیل شالیمار کی انسپکشن کی ، پٹوار سرکل جلو کے پٹواری رانا ارشد کو خلاف ضابطہ کام کرنے پر معطل کردیا ۔پٹوار سرکل جلو کا پٹواری معطل ہونے کے فوری بعد سرکاری وغیر سرکاری افراد کا تمام ریکارڈ لیکر موقع سے فرار ہو گیا

شہریوں کا شدید احتجاج ، ڈی سی لاہور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔پٹواری رانا ارشد نے ریکارڈ واپسی اپنی بحالی کی شرط سے مشروط کر دیا جب تک بحال نہیں کیا جائے گا اور اسی سرکل میں نہیں لگایا جائے گا ریکارڈ واپس نہیں کروں گا پٹواری نے انتظامیہ کو انتباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …