بچوں سے زیادتی کی لائیو ویڈیو بنانے والے عالمی گینگ کے مزید دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(میڈیا92نیوزآن لائن) پولیس نے راولپنڈی میں انٹرنیشنل ڈارک ویب سائٹ کے رکن ملزم سہیل ایاز کے قریبی ساتھی خرم عرف کالا کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ملزم کے پاس سے ملنے والے 12 سالہ بچے نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان منشیات کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے تیسرے مرکزی ملزم اعجاز کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ 38 سال کے ملزم سے ڈارک ویب سمیت اہم شواہد ملے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پولیس نے بچوں سے زیادتی کی لائیو ویڈیو بنانے والے عالمی گینگ کے سرغنہ سہیل ایاز کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کا ملازم ہے اور ماہانہ 3 لاکھ 45 ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …