سیلفیوں کے دور میں خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ’سلوفی‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماہرہ خان(میڈٰیا92نیوزآن لائن) نے آئی فون 11 پرو میکس کے ’سلوفی‘ فیچر سے بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا’ امید ہے کہ میں اس میں بہتری لا سکوں گی لیکن ابھی کے لیے یہ میری پہلی کوشش ہے۔‘ ماہرہ کے مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اس ویڈیو میں ان کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کیں۔ واضح رہے کہ معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون نے چند روز قبل نئے آئی فون 11، الیون پرو اور الیون پرو میکس پاکستان میں لانچ کیے تھے۔

آئی فون کی 11 کی نئی سیریز میں ایک نیا فیچر بھی شامل کیا گیا جس کا نام ’سلو فی‘ ہے جس کے ذریعے صارف سلو موشن سیلفی ریکارڈ کر سکتےہیں۔ یہ ’سلو فی‘ ایپل فون کے فرنٹ کیمرے سے ایک سیکنڈ میں 120 فریم پر ریکارڈ ہوتی ہے جو کہ سیلفی میں سلو موشن کا اثر دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس فیچر کا نام سلوفی رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …