اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان(میڈیا92نیوزآن لائن) نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں نوازشریف کی صحت، ای سی ایل سے نام نکالنے اور جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں معیشت، پارلیمانی امور اور مہنگائی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کور کمیٹی میں مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کچھ نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے پرانے وزراء کو فارغ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا اور وہ دورہ چین کے بعد کابینہ میں اہم تبدیلیاں کریں گے تاہم وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کابینہ میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …