آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں 10 فٹ لمبا سانپ مقامی آبادی میں داخل ہوگیا جسے شہریوں نے زندہ پکڑ لیا ۔

(میڈیا92نیوزآن لائن) وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم ڈار کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والا پائیتھن ماحول دوست اژدھا ہے اور یہ فصلوں کوچوہوں سے بچاتے ہیں اور اس سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف کے اہلکار ضلع بھمبرکے سیرلہ گاؤں سے دس فٹ طویل پائیتھن کوجنگل میں چھوڑ یں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب دس فٹ طویل اژدھامقامی آبادی میں داخل ہوگیا تھا تاہم مقامی افراد نے اژدھے کو زندہ پکڑ کرواقعے کی اطلاع وائلڈ لائف کو دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …