لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکارون نے انارکلی بازار میں شاپنگ کرنے والی سکھ خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کر لیے۔

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق بھارت سے آئی سکھ یاتری خواتین انارکلی بازار میں شاپنگ کر رہی تھیں کہ نیلا گنبد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے ان سے پرس اور طلائی زیورات چھینے اور فرار ہونے لگے۔

اس موقع پر گشت پر مامور ڈولفن اسکواڈ نے فوری کارروائی کر کے ڈاکوؤں کو قابو کر لیا اور لوٹا ہوا سامان سکھ خواتین کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کی شناخت احمد علی اور ندیم بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

لاہور: ڈولفن فورس نے کروڑوں روپے کی ڈکیتی ناکام بنادی دوسری جانب ڈولفن اسکواڈ نے ایک اور واقعے میں شام نگر روڈ اسلام پورہ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے گن پوائنٹ پر پرس چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو تعاقب کرکے دھر لیا۔ ملزمان وقار اور مبین سے دو موبائل فون، دو پستول، گولیاں، میگزینز اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …