کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے: جرمن سفیر

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن) جرمنی میں تعینات جرمن سفیر برنارڈ شلک کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے۔

جرمنی کے سفیر برنارڈ شلک نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ملاقات کی۔ برنارڈ شاہ سے ملاقات میں رہنما جماعت اسلامی امیر العظیم، عبدالغفار عزیز، فرید پراچہ بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جرمن سفیر کو مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کے بارے میں آگاہ کیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ جرمن سفیر نے بھی بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی بات کی اور کہا کہ بھارتی آئین میں کشمیر کے حوالے سے تبدیلی کو تسلیم نہیں کرتے۔ جے یو آئی ف کے دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا اپوزیشن کے مطالبات کی سیاسی حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت سے متعلق خصوصی اختیارات ختم کر کے وادی کو بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا اور عوامی ردعمل کے پیش نظر وہاں ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری تعینات کر کے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا تھا جسے 100 سے زائد روز ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …