امریکا میں خون جما دینے والی سردی، درجہ حرارت منفی 18 تک گر گیا

نیویارک(میڈیا92نیوزآن لائن) امریکا کے کئی شہروں میں قطب شمالی سے چلنے والی برفیلی ہواؤں سے درجہ حرارت انتہائی کم ہوکر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انتہائی سخت سردی کا آغاز سائبیریا سے ہوا جس کے امریکا کے کئی شہروں میں شدید برف باری ہوئی جہاں کنساس اور الینوئے میں روزانہ ریکارڈ برف باری دیکھنے میں آرہی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے ہونے والے شدید برف باری سے کئی ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ خراب موسم کے باعث اب تک 4 افراد جان سے جاچکے ہیں اور ایک ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوچکی ہیں جب کہ بعض علاقوں میں اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق خون جمادینے والی ہواؤں کا سلسلہ مشرقی ساحل کی جانب پھیل رہا ہے۔

منگل کے روز امریکا کے کئی شہروں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں انتہائی کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جہاں ریاست کنساس کی گارڈن سٹی میں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری تک گر گیا جب کہ شکاگو میں 1986 کے بعد درجہ حرارت منفی 13 سے بھی نیچے گر گیا جب کہ شہر میں پیر کے روز ریکارڈ برفباری بھی ہوئی۔

اس کے علاوہ میکسیکو کی سرحد پر ٹیکساس ٹاؤن میں بھی غیر معمولی برفباری ریکارڈ کی گئی۔ شدید سرد موسم کی وجہ سے کئی اسکول اور کاروباری مراکز منگل کے روز بھی بند رہے جب کہ سرد موسم نے سڑکوں کی حالت کو بھی متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر پھلسن کے باعث ٹرک بے قابو ہوگیا اور حادثے میں 8 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔ ریاست مشن گن میں بھی سڑکوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …