وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد(میڈیا9نیوزآن لائن) وزیراعظم عمران خان زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کہ آزادی مارچ اور ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 8 نومبر کےاجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ممبر اوگرا کی تعیناتی، ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو سٹیزن پورٹل پر سمندرپار پاکستانیوں کی شکایات کے حل پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …