جشنِ ولادتِ رسولﷺ ، مسجدیں، عمارتیں، شاہراہیں جگمگا اٹھیں

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)جشنِ ولادتِ رسولﷺ ، مسجدیں، عمارتیں، شاہراہیں جگمگا اٹھیں سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت ملک بھر میں مذہبی جوش و خروش اور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے خاتم النبیین، رحمت اللعالمین،سرکار دوعالم، فخر موجودات،سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت ملک بھر میں مذہبی جوش و خروش اور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ گلی گلی، شہر شہر، عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں جاری ، مسجدیں، عمارتیں اور شاہراہیں جگمگا اٹھیں جبکہ سرکارِ دو عالم ﷺ سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لیے درود و سلام اور ذکر کی محفلیں سجائی جارہی ہیں۔

گھروں ، دفاتر ، مساجد ، پارکس، تفریحی مقامات ، گلیوں ، مارکیٹوں ، بازاروں ، شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں ، برقی قمقموں ، آرائشی محرابوں ، خوبصورت فلیکس سائنز ، بینرز ، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاء سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے جس سے جشن عید میلاد النبی ﷺکی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …