عامر لیاقت حسین نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، فضا علی

(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ فضا علی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے انھیں شادی کی پیشکش کی تھی۔ اداکارہ فضا علی نے یہ دعویٰ اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا۔ پروگرام کی میزبان نے جب ایک شو کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ اس میں عامر لیاقت حسین نے انھیں شادی کی پیشکش کی تھی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ حقیقت میں مجھے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔

فضا علی نے کہا کہ عامر لیاقت حسین بہت صاف دل، ہنس مکھ اور بڑے چنچل انسان ہیں۔ ان کے دل میں کچھ نہیں، اس کی سوچ میں جو کچھ آتا ہے، اسے کہہ دیتے ہیں۔ تاہم وہ ہر ایک لڑکی کیلئے ایسا نہیں سوچتے ہیں۔ اداکارہ فضا علی نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے جب انھیں پرپوز کیا، اس وقت ان کی اہلیہ بھی ان کیساتھ تھیں۔ میں کراچی گئی ہوئی تھی تو انہوں نے اس موقع پر براہ راست مجھ سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عامر لیاقت کو پتا چلا کہ میری طلاق ہو چکی ہے تو انہوں نے میرے ساتھ بہت اچھے طریقے سے شادی کی بات کی اور کہا کہ وہ دنیا کے سامنے مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

تاہم میں اس وقت پریشان تھی ، اس لیے ہر چیز کو نظر انداز کر رہی تھی۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر حال ہی میں فضا علی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں اپنی اہلیہ کے سامنے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ پروگرام میں شرکت کے دوران فضا علی نے عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ سے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہو جائیں تو اس پر انہوں نے مذاق میں کہا کہ وہ تو آپ نے دیر کر دی، ورنہ آپ کا ہی اعلان ہو رہا ہوتا۔ اس پر فضا علی نے کہا کہ وہ ایک بار پھر مذاق کرنے لگے جس پر عامر لیاقت نے کہا کہ ابھی بھی شادی کے لیے تاخیر نہیں، طوبیٰ کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …