حکومت کی ریئل سٹیٹ سیکٹر کے ڈیجیٹل سروے کی تیاری، ٹیکس نیٹ میں اضافے کا امکان

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) حکومت نے ریئل سٹیٹ سیکٹر کے ڈیجیٹل سروے کی تیاری شروع کر دی، چینی طرز کے سروے سے ٹیکس نیٹ میں اضافے کا امکان ہے۔حکومت نے ریئل سٹیٹ سیکٹر کو ڈیجیٹل کرنے کے لئے پیش رفت شروع کر دی، ایف بی آر ذرائع کے مطابق چینی طرز کے ڈیجیٹل لینڈ سروے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد پراپرٹی سروے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اور ملک بھر میں پراپرٹی کا سروے دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

سروے مکمل ہونے سے پراپرٹی کی معلومات کمپیوٹرائز ہوجائے گی اور اس کی خرید و فروخت کا درست حساب کتاب موجودہ ہوگا جس سے ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے ساتھ وصولیاں بھی بڑھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …