نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوآن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی جس پر سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے اضافے کی منظوری ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …