ایل ڈی اے کی سات لگژری گاڑیاں پنجاب حکومت کے پاس ضبط

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) ایل ڈی اے کی سات لگژری گاڑیاں پنجاب حکومت کے پاس ضبط، ایل ڈی اے کا دوبارہ لگژری گاڑیاں حکومت سے واپس لینے کا فیصلہ۔ ایل ڈی اے نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو باقاعدہ استدعا کر دی۔

یاد رہے بچت پالیسی کی مد میں حکومت نے ایل ڈی اے کی سات لگژری گاڑیاں ضبط کر لیں تھیں۔ تاہم اب وہ گاڑیاں وزرا اور سیکرٹریز کے زیر استعمال ہیں۔ تاہم ایل ڈی اے کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سات لگژری گاڑیاں حکومت سے واپس لی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …