ماہرہ خان کی قریبی دوست کون ہیں؟

پاکستان(میڈیا92نیوزآن لائن) فلم انڈسٹری کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی قریبی دوست ناریسا دھرانی کی کہانی سناتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی قریبی دوست ناریسا کے ہمراہ سات تصویریں اپلوڈ کرتے ہوئے تفصیلی کیپشن میں لکھا کہ ’میں آج آپ کو دنیا کی سب سے بڑے دل کی مالک لڑکی سے متعارف کروانا چاہتی ہوں جس سے میری ملاقات کئی سال پہلے کالج کے زمانے میں ہوئی تھی۔‘

ماہرہ نےلکھا کہ جب وہ نارو کو اپنے خوابوں اور مستقبل کے بارے میں بتاتی تھیں تو وہ بہت تسلی سے سنتی تھیں، نارو اُس وقت بھی ماہرہ کے ساتھ کھڑی تھیں جب کسی نے بھی اُن کا ساتھ نہیں دیا تھا۔

ماہرہ نے باہمت نارو کی کہانی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ نارو نے والد کی وفات کے بعد 23 سال کی عمر میں اپنے والد کی چھوٹی سی کمپنی کو سنبھالا اور اس کے لیے دن رات محنت کی۔ انہوں نے لکھا کہ نارو کے والد جب دنیا سے رخصت ہوئے تو نارو نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور کبھی اپنی والدہ کے سامنے نہیں روئیں بلکہ وہ ماہرہ کے سامنے کالج میں روتی تھیں۔

ماہرہ نے کہا کہ مجھے جب بھی نارو کی ضرورت پیش آتی ہے وہ حاضر ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ نارو پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری کی واحد خاتون سی ای او ہیں۔ ماہرہ نے لکھا کہ نارو نے انہیں بتایا کہ ایک کانفرنس میں اُن کے استقبال کے لیے شام بخیر لیڈی اینڈ جنٹلمین کے الفاظ استعمال ہوئے۔

ماہرہ نے آخر میں لکھا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ کامیابی ہمیشہ اچھی نیت اورسخت محنت کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے لیکن خواب ہمیشہ کسی کی دعا یا پھر آپ کی کسی رحم دلی کی وجہ سے ہی پورے ہوتے ہیں۔ ماہرہ نے لکھا کہ انہوں نے نارو کے لیے بہت دعائیں کی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ نارو کی کامیابی اُن کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے نارو کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں نارو پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ 34 سالہ ماہرہ خان پاکستان فلم انڈسٹری کا روشن نام ہیں۔ انہوں نے بن روئے، سپر اسٹار، سات دن محبت اِن، ہو من جہاں جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …